ابنا: ايران کے وزير پيٹروليم رستم قاسمي نے ہندوستان کے وزير خارجہ سلمان خورشيد سے اپني ملاقات ميں باہمي تعلقات اور خاص طور پر تجارتي و اقتصادي لين دين کا جائزہ لياـ
اس ملاقات کے بعد رستم قاسمي نے ارنا نيوز ايجنسي سےگفتگو ميں کہا کہ مذاکرات بہت اچھے اور تعاون کے مختلف ميدانوں کا جائزہ ليا گياـ انہوں نے کہاکہ اس ملاقات مين ايراني تاجروں کے ويزے کا مسئلہ اٹھايا گيا جس پر ہندوستان نے مثبت جواب ديا ہےـ
ايران کے وزير پيٹروليم اپنے ہندوستان ہم منصب ويرپا موئلي کي دعت پر ہندوستان کے دورے پر گئے ہيں ـ بدھ کے روز بھي وہ نئي دہلي سے ممبئي جائيں گے جہاں ہندوستان کے رزرو بينک کے گورنر اور ديگر اقتصادي حکام سے ان کي ملاقات ہوگي ــ
.......
/169